عوامی تاجر اتحاد کے وفد کی صدر ہال روڈ تاجر ایسوسی ایشن بابر محمود سے ملاقات

چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق نے بابر محمود کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
بابر محمود نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا
وفد میں الطاف رندھاوا، راشد چوہدری، نوید بٹ، رانا منظور، میاں راحیل و دیگر شامل تھے

minhaj ul quran

لاہور (9 اکتوبر 2021) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے وفد نے سینئر تاجر رہنما، ہال روڈ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر بابر محمود سے ملاقات کی۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق کی قیادت میں وفد نے بابر محمود و دیگر تاجر رہنماؤں کو تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی مینار پاکستان میں منعقدہونیوالی 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد نے بابر محمود کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی دیا۔

وفد میں مرکزی صدر عوامی تاجر اتحاد الطاف رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری، نوید بٹ، رانا منظور، میاں راحیل اور میاں زنیر شامل تھے۔ حاجی محمد اسحق نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی دعوت معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں، انتظامات اور عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار کو برقی قمقموں، رنگ برنگی لائٹوں اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا جائے گا۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔

حاجی محمد اسحق نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کائنات میں کوئی خوشی نہیں۔ صدر ہال روڈ تاجر ایسوسی ایشن بابر محمود نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کتب کا تحفہ دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

بابر محمود نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلام، امن عالم اور پاکستان کیلئے خدمات قال تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروغ علم کیلئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات قابل تقلید ہے۔ بابر محمود نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ذکر رسول ﷺ کی محافل دلوں کو نور ایمان سے منور کرتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top