ماہ ربیع الاول: منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں

گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، نظام المدارس پاکستان و متصل عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
بعثت محمدی ﷺپر خوشیاں منانے کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا

ربیع الاول چراغاں

لاہور (9 اکتوبر 2021) ربیع الاول کے مہینے کے آغاز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ملحقہ عمارات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کی آمد پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، نظام المدارس پاکستان، جامع شیخ الاسلام اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر خصوصی چراغاں کیا گیا ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا کہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں روزانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورۃ یونس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثت پر اللہ رب العزت نے خوشیاں منانے کا حکم دیا ہے۔ ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں ہو سکتی۔ منہاج القرآن نے ماہ ربیع الاول میں حضور نبی اکرم ﷺ سے اظہار محبت و مودت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 11 اور ربیع الاول کو مینار پاکستان پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک نماز مغرب سے عشاء تک کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی خصوصی شرکت کے ساتھ مشعل بردار جلوس نکالا جاتا ہے۔ جلوس کے بعد روزانہ محفل ضیافت میلاد کا اہتمام ہوتا ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ شرکت کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top