عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع، مینار پاکستان پر سٹیج سجے گا

منہاج القرآن کے رہنماؤں کا مینار پاکستان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پہلی ترجیح ہیں: جواد حامد

میلاد کانفرنس

لاہور(12 اکتوبر 2021) 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا کہ سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہماری ترجیحات ہیں۔ مینار پاکستان اور ڈسٹرکٹ لاہور کی انتظامیہ کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ مینار پاکستان تاریخی مقام ہے اسکی حفاظت قومی ذمہ داری ہے۔

مینار پاکستان کا دورہ کرنیوالے رہنماؤں میں صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر قادری، فہنیقہ ندیم، شہزاد رسول و دیگر رہنما شامل تھے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔

رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی پارکنگ سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ جواد حامد نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ مینار پاکستان کے پنڈال کی خصوصی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ جواد حامد نے کہا کہ مینار پاکستان میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ تمام شرکاء کو ماسک پہن کر پنڈال میں داخل ہونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top