کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ضیافت میلاد

رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ دائمی اور عالمگیر ہے: پروفیسر محب اللہ اظہر
اسوہ رسول ﷺ انسانوں سے پیار و محبت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے
تقریب میں جواد حامد، غلام مرتضیٰ علوی، پروفیسر مجیب ملک، سجاد حیدر شاہ، صابر نقشبندی و دیگر کی شرکت

ziafat e milad

لاہور (13 اکتوبر 2021) مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ، طلباء اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی میں یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی ﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹریننگ پروفیسر محب اللہ اظہر نے کہا کہ اسوہ رسول ﷺ انسانوں سے پیار و محبت کرنے اور آپس کے اختلافات بھلا کر بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات سے طبقاتی تقسیم کے خاتمے اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ نے جن چیزوں سے منع کیا ہے ان سے رک جانا اور جنہیں اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ان پر عمل پیرا ہو جانے کا نام اخلاق حسنہ ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ دائمی اور عالمگیر ہے، ہمیں اپنے تمام معاملات میں سیرت طیبہ کو اپنانے کی ضرورت ہے اسی میں ترقی اور امن کا راستہ مضمر ہے۔

ضیافت میلاد تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن منہاج القرآن جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ نیو کیمپس پروفیسر مجیب ملک، ، سجاد حیدر شاہ، علامہ محمد اکرم، ضیاء المصطفٰی الازہری، پروفیسر ساجد محمود الازہری، پروفیسرصابر حسین نقشبندی، ڈاکٹر سرور صدیق سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top