عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی: علامہ نفیس حسین قادری

شہر لاہور سے لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ مردو خواتین میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے
لاہور کے ہر گھر کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں:صدر منہاج القرآن لاہور

 milad conference

لاہور (13 اکتوبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور نے 38ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل کی قیادت میں وفود تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر لاہور کے مختلف پی پی حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوام الناس کو 38ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت د ے رہے ہیں۔

عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ کانفرنس میں شہر لاہور سے لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ مردو خواتین شرکت کر کے نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ضلعی و پی پی عہدیداران موجود تھے۔

رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ منہاج القرآن لاہور کے کارکنان لاہور کے ہر گھر کو میلاد مصطفی ﷺ میں شرکت کی دعوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی، مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام،طلبہ، وکلاء و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے سکونی،بے چینی اور اضطراب سے نجات کا ذریعہ میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top