کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کی یاد میں منہاج یونیورسٹی میں تقریب آج ہو گی

لاہور (14 ستمبر 2021) قومی ہیرو، سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منہاج یونیورسٹی لاہور میں آج 14 اکتوبر(جمعرات) کوایک تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

تقریب میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، انڈیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نامور کرکٹر اور دیگر کھیلوں سے وابستہ اہم کھلاڑی عبدالقادر (مرحوم) کواپنے ویڈیو پیغامات میں خراج تحسین پیش کریں گے۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد، عامر سہیل، سلمان بٹ، اظہر زیدی، ہاکی پلیئر منظور جونیئر سمیت کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے سلمان قادر اور ان کی فیملی کے دیگر ممبران بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

abdul qadir

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top