منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قومی کرکٹ ہیرو عبدالقادر کی یاد میں تقریب

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز، کپل دیو، رچرڈ سن، مائیکل ہولڈنگ، ڈیوڈ بون و دیگر نے خصوصی ویڈیو پیغام بھجوائے
جاوید میانداد، وسیم اکرم، اقبال قاسم، محسن حسن خان، علیم ڈار، مشتاق احمد، شہریار نفیس نے ویڈیو پیغام بھجوایا
تقریب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، اظہر زیدی، سلمان قادر، سلمان بٹ، منظور جونیئر نے بھی خطاب کیا

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

لاہور (14 اکتوبر 2021) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قومی کرکٹ ہیرو، عظیم لیگ سپن باؤلر عبدالقادر (مرحوم) کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور کرکٹرز نے عبدالقادر (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے سلمان قادر ان کی بیٹی نور فاطمہ ان کی نواسی اور خاندان کے دیگر افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز مائیکل ہولڈنگ، رچی رچرڈ سن، لوگی، ڈیوڈ بون، اظہر الدین، وسیم اکرم، سرفراز خان، محسن حسن خان، جاوید میانداد، کپل دیو، روشن ماہنامہ، ڈینی موریسن، مدن لال، اظہر زیدی، مائیک ہیش مین، علیم ڈار، رچرڈ لنگروتھ، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، اقبال قاسم، آئین بشپ، سابق اولمپئین منظور جونئیر، عمران طاہر، شہریار نفیس، سلمان بٹ، ثنا میر نے تقریب کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے بھجوایا اور کرکٹ ہیرو عبدالقادر (مرحوم) کو ان کی کرکٹ کیلئے قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عبدالقادر(مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور سے ایک خاص قلبی وابستگی تھی۔ سپورٹس کے حوالے سے ہر ایونٹ میں وہ مہمان اعزاز کے طور پر تشریف لاتے تھے۔ عبدالقادر (مرحوم) کے حوالے سے یہ رائے قائم کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ کرکٹر بڑے تھے یا انسان بڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہرت ایک سچے انسان کی تھی وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر پورا اور کھرا سچ بولتے تھے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے سلمان قادر اور ان کی بیٹی نور فاطمہ کو خوش آمدید کہا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطبہ استقبالیہ میں عبدالقادر (مرحوم) کو منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا اور تقریب میں شریک ہونے والے جملہ مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

تقریب سے اظہر زیدی، مشتاق احمد، عامر سہیل، عامر نذیر، سلمان بٹ، سلمان قادر، محمد امین اور منظور جونیئر نے خطاب کیا۔

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

سلمان قادر نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے میرے والد کی خدمات کے اعتراف کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد توقع رکھتے تھے کہ عمران خان کے برسر اقتدار آنے پر پاکستان کی سپورٹس اور قومی ہیروز کو توجہ ملے گی۔ بہت ساری شخصیات نے بڑے بڑے وعدے کئے مگر انہوں نے پلٹ کر پھر حال نہیں پوچھا، اگر ایک ٹی ٹونٹی یا ایک میچ عبدالقادر (مرحوم) کے نام ہو جائے گا تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد ایک ایماندار اور محب وطن پاکستانی تھے، انہوں نے کرکٹ کے کھیل میں بہت تکلیف دہ لمحات بھی دیکھے، حق تلفی بھی کی گئی مگر میرے والد نے میرے لئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جن قوموں میں قومی ہیروز کی بے توقیری ہو وہاں اللہ ہیرو پیدا کرنے بند کر دیتا ہے، یہ ہیروز اللہ کے انعام اور کرم یافتہ بندے ہوتے ہیں۔

تقریب میں تمام مقررین نے حکومت سے اپیل کی کہ کوئی بڑی سڑک یا کسی بڑے مقام کا نام عبدالقادر(مرحوم) کے نام کے ساتھ موسوم کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم) اور عبدالقادر (مرحوم) کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

A Tribute to Abdul Qadir by Minhaj University Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top