گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں تاریخ کی پہلی ’’محسن انسانیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

Gurdwara-Nankana-Sahib

گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پنجابی سکھ سنگت کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کو منایا گیا، اس سلسلہ میں گوردوارہ ننکانہ صاحب میں محسنِ انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر آپ نے کہا کہ آج ننکانہ صاحب کی سرزمین پر تاریخ رقم ہو گئی ہے کہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے، جسے زمانہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم اہنگی میں یہ پاکستان کا پرامن چہرہ ہے۔ پاکستان میں مسلمان اور دیگر کمیونٹیز تمام امن و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ تاجدرار کائنات کے میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے تو یہ جگہ بابا گرونانک کی جائے پیدائش جنم استھان ہے، جس کے لیے ہمارے سکھ بھائیوں کے لیے بھی کروڑ ہا مبارکباد ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کار خیر کو نذر بد سے بچائے۔

اس موقع پر سکھ رہنماء، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے قائدین بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جنم استھان ننکانہ صاحب میں ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ’’محسن انسانیت کانفرنس‘‘ کو بین المذاہب ہم اہنگی کا عظیم مظاہرہ قرار دیا۔

کانفرنس کے میزبان سردار گوپال سنگھ تھے، ان کے علاوہ سردار امیر سنگھ، سردار پرتاب سنگھ، علامہ ڈاکٹر محبّ النبی طاہر، علامہ پیر سید عاطف گیلانی، علامہ صاحبزادہ احمد سلیم، علامہ سید سلیمان مصطفیٰ گیلانی، علامہ پیر علی رضا، ڈاکٹر محمد زبیر اختر معصومی، قاری محمد عباس قادری، محمد ناصر ایڈووکیٹ، شیخ محمد اویس، سید مظہر اللہ گیلانی، احسن ارشاد، قاری ریاست علی و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

گوردوارہ ننکانہ صاحب میں میلاد النبی کا کیک کاٹا گیا

Gurdwara-Nankana-Sahib

گوردوارہ کا وزٹ

Gurdwara-Nankana-Sahib

ننکانہ صاحب پہنچنے پر استقبال

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top