زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کیلئے حضور اکرم ﷺکی حیات طیبہ بہترین نمونہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا سب سے بڑا پہلو انسانیت کی خدمت ہے
نوجوان حضور اکرم ﷺ کی زندگی کو نصب العین بنائیں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب
چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر شاہد کمال، ڈاکٹر ابوسفیان، ڈاکٹر غلام شمس الرحمن، ڈاکٹر شیر علی و دیگر بھی موجود ہیں

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri speaks at GC University Faisalabad

لاہور (15 اکتوبر 2021) ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ”دعوتِ دین اور عصری تقاضے (سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں رہنمائی درکار ہو تو محسن انسانیت حضور اکرم ﷺکی حیات طیبہ بہترین نمونہ ہے۔ نوجوان حضور اکرم ﷺ کی زندگی کو نصب العین بنائیں۔ حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا سب سے بڑا پہلو انسانیت کی خدمت ہے۔

حضور ﷺ کی ذات مبارکہ تمام مخلوقات کیلئے باعث رحمت ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی اطاعت کا مطلب ان کے احکامات کو ماننا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو بہترین تہذیب سکھائی۔ نوجوان اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزاریں۔ سیرت النبی ﷺ سے دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین درس ملتا ہے۔

کانفرنس میں صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر ابوسفیان اصلاحی (علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا)، پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر محمد ندیم سہیل، الحاج شیخ محمد ارشد، محمد افضل سعید، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شمس، محمد عثمان صدیقی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri speaks at GC University Faisalabad

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri speaks at GC University Faisalabad

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri speaks at GC University Faisalabad

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri speaks at GC University Faisalabad

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top