معاشرتی زندگی کے ہر گوشہ کو سیرت النبی ﷺ کے تابع کرنا ہوگا: ڈاکٹر فرح ناز

والدین اپنی اولاد کیلئے شفقت جبکہ اولاد والدین کیلئے ادب و احترام کا پیکر بنے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر کا پنجاب آرٹس کونسل میں محفل میلاد سے خطاب

Sirah al-Nabi Conference by Punjab Art Council Murree

لاہور (17 اکتوبر 2021ء) منہاج القرآن ویمن لیگ و پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد آرٹس کونسل ہال مری میں منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں کثیر تعداد میں خواتین نے جوق در جوق شرکت کی۔ محفل میلاد میں تلاوت قرآن پاک مسز ثمینہ اکمل نے پیش کی اور نعتیہ کلام مختلف نعت خواں حضرات نے پیش کیا۔ خصوصی نعت مسز مبشر اکرم الازہری نے پیش کی۔ محفل میلاد کی مہمان خصوصی مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز تھیں۔ محفل میلاد میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائیریکٹر آرٹس کونسل محترمہ انعم خالدنے سرانجام دئیے۔ منہاج القرآن تحصیل مری کی صدر مسز کوثر امتیاز اور ان کی پوری ٹیم نے مہمان خواتین کو ویلکم کیا۔

محفل میلاد سے مہمان خصوصی، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے والدین اور اولاد کے باہمی تعلق کو سیرت النبیﷺ کی روشنی میں بیان کیا۔ انہوں نے اولاد کی تربیت میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کے اصلاحی اور تربیتی خطاب کو تقریب میں شریک خواتین نے بے حد سراہا۔ محفل میلاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے یو۔ سی مسیاڑی، مری سٹی، کشمیری محلہ، دھوبی گھاٹ، لوہر مسوٹ، اپر مسوٹ، سہر بگلہ، روات کنڈاں دیول اور بیروٹ سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محفل میلاد کے اختتام پر پاکستان اور اتحاد امت کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top