یونان میں منہاج القرآن کے یوم تاسیس کی تقریب

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام اسلامک سنٹر رہندی میں یوم تاسیس منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی ایگزیکٹیو کونسل، یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل یونان سمیت تمام عہدیداران و کارکنان اور وابستگان منہاج القرآن نے بڑی تعداد میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کے بعد درود و سلام اور نعت خوانی بھی ہوئی، پروگرام کے آخر پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور علامہ محمد نواز ہزاروی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور دارزی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top