منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ محفل عید میلاد النبی ﷺ

Mahfil e Milad in Greece by Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ محفل عید میلاد النبی ﷺ 17 اکتوبر 2021 کو اسلامک سنٹر رہندی میں انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام عباس مصطفوی نے کی۔ عوام کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی۔

محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ننھے قاری مطیع الله نے حاصل کی جبکہ منہاج نعت کونسل یونان نے بارگاہ رسالت ﷺ میں خصوصی نعتوں سے اپنی حاضری لگوائی۔ محفل میں علامہ محمد نواز ہزاروی نے خصوصی خطاب کیا، نقابت کے فرائض شاعر منہاج یونان حاجی محمد بشیر عاصی نے انجام دیئے۔

محفل کے اختتام پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی صحت و سلامتی اور ساری امت مسلمہ، ملک پاکستان اور منہاج القرآن کی دن دگنی رات چگنی ترقی اور کامیابی کے لیے دعاء خیر کی گئی۔ آخر میں شرکاء کی لنگر اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔

Mahfil e Milad in Greece by Minhaj ul Quran

Mahfil e Milad in Greece by Minhaj ul Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top