منہاج القرآن کے رہنماؤں کا میلاد کانفرنس میں تعاون پر انتظامیہ کا شکریہ
عالمی میلاد کانفرنس کے بعدمینار پاکستان گراؤنڈ کی مکمل صفائی کروا دی: جواد حامد
مینا رپاکستان گراؤنڈ تاریخی مقام اور عوامی اثاثہ ہے
مینار پاکستان انتظامیہ کا احساس ذمہ داری پر منہاج القرآن کے رہنماؤں کا شکریہ
لاہور (22 اکتوبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما جواد حامد نے مینارِ پاکستان پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کے بعد مینار پاکستان کے گراؤنڈ کی مکمل صفائی کروانے کے بعد گریٹر اقبال پارک انتظامیہ سے ملاقات کی اور کہا کہ مینارِ پاکستان ایک تاریخی مقام اور قومی و عوامی اثاثہ ہے، اس کی صفائی اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ولادت پاک کی شاندار کانفرنس کے انعقاد میں انتظامیہ کی طرف سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور مکمل صفائی کے حوالے سے اپنا فریضہ انجام دیا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ مینار پاکستان کی صفائی و دیگر کاموں میں کوئی کمی نہ رہے۔ اس کے باوجود ہمارے تعاون کی جہاں بھی ضرورت ہو گی ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی انتظامیہ نے تعاون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ مینار پاکستان ایڈمنسٹریشن نے مینار پاکستان کی صفائی اور احساس ذمہ داری پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ