منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ضیافت میلاد کا انعقاد

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ضیافت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام عوامی میرج ہال میرپور میں کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن و زونل انچارج تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر انجینئر رفیق نجم، زونل ناظمہ منہاج ویمن لیگ آزادکشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور آفتاب قادری ناظم تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر نے کی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جبکہ استقبالیہ کلمات نائب صدر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر حافظ احسان الحق نے ادا کیے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور شاہد محمود قادری نے ادا کیے۔

اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر میرپور کی تنظیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ تنظیمی نیٹ ورک کو مظبوط کرنے اور مصطفوی مشن کا پیغام سیرت نبوی کی روشنی میں گفتگو کی۔

محترمہ رافعہ عروج ملک نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو ایک مضبوط فورم بنانے کے حوالے اور دین مصطفوی میں خواتین کے انقلابی کردار پر گفتگو کی۔

آفتاب قادری نے ضیافت میلاد پر کارکنان کو مبارکباد کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو یونین کونسل لیول تک پھیلانے کے اہداف دیئے۔

تقریب میں ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آزادکشمیر پروفیسر رشید احمد صدیقی، الیاس ملنگی، مظہر حسین قادری، ضلعی ناظم میرپور عاصم اکرام سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 2، صدر عوامی تحریک میرپور ڈویزن فضل حسین چوہدری، سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک ذیشان منہاس، حافظ طاہر احسان ایڈووکیٹ ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا MSM، تحصیل ناظم ویلفیئر حاجی چوہدری اقبال، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز مرزا وجاہت بیگ، راشد مصطفوی ایڈووکیٹ، باسط رشید، صدر عوامی لائرز ونگ میرپور عثمان سبحانی ایڈووکیٹ، ضلعی ناظم ویلفیئر طاہر مجید، صدر عوامی تحریک کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، قاری منظور حسین بنگڑیلہ اسلام گڑھ و کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے کامیاب انعقاد اور اسکے انتظام و انصرام پر تحصیلی صدر مقصود احمد مغل اور تحصیلی ناظم فیصل حسین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top