قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مبارک باد

لاہور (24 اکتوبر 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے نہ صرف تاریخی فتح حاصل کی ہے بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے بھی دل جیت لئے ہیں انھوں نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top