منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز پر میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارپی مرکز پر 24 اکتوبر 2021 بروز اتوار کو میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ حافظ ذیشان قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن نے خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کی فکر اور میلادالنبی منانے کا مقصد سمجھایا۔

اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری آیت اللہ امیدوس نے حاصل کی۔ پروگرام میں نعت خواں سید رفاقت شاہ اور سید مرتضٰی شاہ بریشیا سے تشریف لائے، انہوں نے نہایت عمدہ انداز میں ثناء خوانی کی۔

کانفرنس میں مرد و خواتین کے ساتھ فیمیلیز نے بھی شرکت کی۔ شرکاء محفل کو 2 عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے گئے۔

منہاج القرآن اٹلی کے زیراہتمام نماز عصر کے بعد جلوس نکالا گیا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی مرکز پر اختتام پذیر ہوا۔ نماز مغرب کے بعد شرکاء کانفرنس کی خاطر تواضع لنگر میلاد سے کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top