38 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت پر اہلیان لاہور کو مبارکباد

لاہور 38 سالوں سے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے: رانا نفیس حسین قادری
تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ سے عبارت ہے: صدر لاہور
لاہور کی جملہ تنظیمات کے عہدیدار و کارکنان اور لاہور کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے: اشتیاق حنیف مغل
کارکنان نے کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے لئے دن رات محنت کی : پروفیسر ذوالفقار علی

International Milad Conference 2021

لاہور (26 اکتوبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل اور سینئر نائب صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلیان لاہور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ پچھلے 38 سالوں سے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ سے عبارت ہے۔ 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر اہلیان لاہور نے اتنی کثیر تعداد اور نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کی اس پر منہاج القرآن لاہور کی جملہ تنظیمات کے عہدیدار و کارکنان اور لاہور کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے۔

رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ ضلعی، پی پی اور یونین کونسل سے تحریک منہاج القرآن لاہور نے مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا جس طرح والہانہ استقبال کیا اس پر بھی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے لئے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام پوری انسانیت کے لئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کا انعقاد محبت رسول ﷺ کے اظہار کا ذریعہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top