قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت پر کیک کاٹا گیا

سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت تھے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، حاجی اسحاق و دیگر کی شرکت

Tahir Allauddin

لاہور (26 اکتوبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمتہ اللہ علیہ ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت تھے۔ جن کی تجدید دین کیلئے انجام دی جانیوالی کاوشوں سے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل گئیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد حضور پیر قدوۃ الاولیا کے دست مبارک سے رکھا گیا اور یہ مرکز آج پوری دنیا میں خدمت دین انجام دے رہا ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، عبدالحفیظ چوہدری، حفیظ الرحمن خان، محمد منشاء و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top