پورٹ لیش میں محفلِ میلاد النبی ﷺ

milad ul nabi

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں پورٹ لیش کے گریل اینڈ چیل ریسٹورانٹ میں 15 اکتوبر 2021 کو ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک منانے کی شرعی حیثیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کو اگر کوئی نعمت عطا فرمائے تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں حضور نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت سے بڑھ کر امت مسلمہ کے لیے اللہ کی اور کوئی بڑی نعمت نہیں۔ اللہ رب العزت کی نعمتوں رحمتوں کی ساری کائنات میں حضورﷺ کی ذات اقدس آپﷺ کی ولادت باسعادت اور عالم انسانیت میں بعثت سیدہ سے بڑھ کر کوئی نعمت تخلیق نہیں کی گئی یہ نعمت عظمیٰ ہے۔

milad ul nabi

منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے استقبال ربیع الاول کی مبارک باد دی اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن دور حاضرکی ایک ایسی دینی انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی ، تبلیغی ، اخلاقی ، روحانی واجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نے ایمان کے نظریات اصلاح امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آج تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے 90 ممالک میں تعلیمی و تنظیمی نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مادیت کی یلغار نے جدید علوم و افکار کے راستوں سے مسلمانوں کے ذہنوں میں لادینیت مغربیت اور اشتراکیت کے جراثیم سراہت کر دیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بروقت اس مرض کی تشخیص کرکے مسیحائی کا تاریخ ساز فریضہ سرانجام دیا۔ آپ نے اندرون و بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو لادنیت، اشتراکیت اور مغرب کی عریاں تہذیب سے ان کا رخ پھیر کر گنبد خضریٰ کی طرف کر دیا۔

محفل میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ عشاقان مصطفیٰؐﷺ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز حسن رسول نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس سے پہلے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ محفل میں ثناء خوان مصطفیٰﷺ ڈاکٹر گلزار احمد، جنید خالد، سید حسنین شاہ، اسد علی اور بچوں میں محمد احمد رضا نے اپنی خوبصورت آواز میں توصیف مصطفیٰﷺ پیش کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے۔

 اس موقع پر گریل اینڈ چیل کے مالک نعیم اقبال نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام معزز مہمانوں اور بالخصوص تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس روحانی محفل کا انعقاد کر کے ہمارے ایمان کی تازگی کا سامان کیا۔

آخر میں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گریل اینڈ چیل کی طرف سے میلاد پاک کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور حاضرین کی تواضع بہترین اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ اختتام پر تمام عالم اسلام وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وتندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس محفل کے انتظام و انصرام میں جن خاص شخصیات کا تعاون رہا ان میں تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹیو کے علاوہ نعیم اقبال، عامر شمس، حافظ محمد نعیم، محمد یوسف، سید قاسم شاہ اور دیگر احباب شامل تھے ۔

milad ul nabi

milad ul nabi

milad ul nabi

milad ul nabi

milad ul nabi

رپورٹ: وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top