جاپان: منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما کین ایسے ساکی مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج القرآن جاپان انٹرنیشنل سیّد مظہر شاہ اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن جاپان انٹرنیشنل سیّد اکمل حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ حافظ احمد قمر اور علامہ حافظ نعیم مصطفیٰ نے میلاد النبی کی اہمیت پر گفتکو کی۔ محفل میں علی عمران صدر ایشین کونسل منہاج القرآن کی خصوصی دعوت پر مفتی ارشادحسین سعیدی نے ’’میلاد النبی کی شرعی حیثیت‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔
اس سے پہلے پروگرام کا آغاز امام مسجد اسیساکی گنما کین حافظ احمد قمر نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔ معاذ اعجاز نے محفل کی نقابت کی۔ رانا نیاز، سیّد اکمل حسین نقوی اور اصغر بھنڈر نے نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں سیکرٹری جنرل منہاج القران جاپان سیّد اکمل حسین نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس محفل کی میزبانی اعجاز احمد اور حاجی وارث محمود قادری نے کی۔ بعدازاں محفل ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تبصرہ