آصف علی زرداری کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون

سابق صدر نے خیریت دریافت کی، راجہ پرویز اشرف نے بھی ٹیلیفون کیا
ڈاکٹر طاہرالقادری کچھ عرصہ سے علیل تھے اب روبہ صحت ہیں: ترجمان

asif ali zardari

لاہور (یکم نومبر 2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون کیا اور انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ سابق صدر مملکت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو”حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکرجمال“ کتاب کا پہلا آڈیو ورژن مکمل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی قائد تحریک منہاج القرآن کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اب روبہ صحت ہیں۔ سابق صدر مملکت اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی قائد تحریک منہاج القرآن کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سابق صدر مملکت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آئے تھے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر شیخ الاسلام کی آڈیو بکس ہوں تو وہ انہیں انہیں سننا چاہیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پہلی آڈیو بک بعنوان ”حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکرجمال“ کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیا اور اس پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top