منہاج القرآن لاہور کا موبائل کلینک اینڈ لیب منصوبہ دکھی انسانیت کی بڑی خدمت ہے: رانا نفیس حسین قادری
مخلوق خدا کی خدمت اللہ کریم کی خوشنودی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے:صدر منہاج القرآن لاہور
منہاج میڈیکل یونٹ ہزاروں غریب مریضوں کوگھر کی دہلیز پر علاج کی سہولیات مہیا کر چکی ہے: لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید ملک
لاہور (2 نومبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ اسلام خدمت انسانیت کا دین ہے، دین اسلام میں انسانیت کی محبت اور خدمت کو عبادت کا درجہ دیا گیا۔ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ اسلام کی خدمت و محبت کی تعلیمات کو فروغ دیا جائے مخلوق خدا کی خدمت اللہ کریم کی خوشنودی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ غریب آدمی علاج کی تشخیص کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھا ہوا ہے جو دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید ملک، سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی سمیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید ملک نے لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج میڈیکل یونٹ اب تک پورے لاہور میں باقاعدگی سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کررہا ہے، ہزاروں غریب مریضوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر علاج اور ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کی جا چکی ہیں، موبائل لیب مہینہ میں 20 بار لاہور کی مختلف پی پی، یونین کونسل میں اعلان شدہ شیڈول کے مطابق سروسز مہیا کرتی ہے۔ مریضوں کا نہ صرف طبی معائنہ کیا جاتا ہے بلکہ ان کو ادویات اور مختلف لیب ٹیسٹ کی سہولیات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے فلاحی منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ داری اور خلوص نیت کیساتھ انجام دے رہے ہیں۔ منہاج موبائل یونٹ میں موجود ڈاکٹرز، لیب ٹیکنیشنز اپنے مقدس اور مسیحائی پیشے کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب مستحق ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں، موبائل یونٹ کو مزید متحرک کیا جائے اور اپنی خدمات ان لوگوں تک بھی پہنچائی جائیں جن کے پاس اپنے پیاروں کا علاج کروانے کے وسائل نہیں ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا اجراللہ تعالیٰ دنیا میں بھی دے گا اور آخرت میں بھی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک مشن ہے جس پر سو فی صد عمل پیرا ہونا ہم سب کا اولین فرض ہونا چاہیے۔
تبصرہ