منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد دیگو سٹی میں ڈیرہ ریسٹورینٹ پر منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی پاک کوریا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین فیصل چیمہ اور معروف کاروباری شخصیت شہزاد علی ساقی نے کی۔
پروگرام میں تلاوت کی سعادت محمد عاطف عباسی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید مجتبی شاہ بخاری، محمد فیصل چیمہ ، عاطف علی عباسی ، عقیل مجاہد ، محمد رضوان وڑائچ نے پیش کی۔
علامہ جمیل قادری (امیر منہاج القرآن ایشین کونسل) نے شرکاء سے خطاب کیا اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام میں ضیاالحق (صدر بزنس کار ایسوسی ایشن )، مرزا نزاکت علی ( چیئر مین پاکستان کمیونٹی کوریا) ، راجا عامر اقبال (لائف ممبر منہاج القرآن و راہنما بزنس کمیونٹی ) اور سید مجتبی شاہ بخاری نے اظہار خیال کیا۔
محفل میں نقابت کے فرائض محمد عقیل مجاہد (جنرل سیکریٹری منہاج القرآن ساؤتھ کوریا )نے سرانجام دئیے۔ اس کے بعد شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا )نے گفتگو کرتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور شاندار پروگرام پر دیگو کے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کی۔
پروگرام میں مختلف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھر پور شرکت کی، جن میں محمد فیضان چینہ ڈپٹی فنانس سیکریٹری منہاج القرآن کوریا بھی نے بھی انچھن سے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیا۔
تبصرہ