منہاج یونیورسٹی میں حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا افتتاح آج ہو گا

تقریب کی صدارت صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کریں گے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ریسرچ سنٹر کا افتتاح اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کلمات تشکر پیش کریں گے
حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر منہاج یونیورسٹی لاہور کا منفرد اعزاز ہے: ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد
شانِ رسالت مآب ﷺ میں منظوم اظہار عقیدت کی 14سو سالہ تاریخ کو یکجا کریں گے: وائس چانسلر

Hassan bin Thabit Naat Research Centre established at Minhaj University Lahore

لاہور (4 نومبر 2021ء) منہاج یونیورسٹی لاہور میں حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا افتتاح آج 4 نومبر (جمعرات) کو ہو گا۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کریں گے۔ حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا افتتاح منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے اور خصوصی خطاب بھی کریں گے، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کلمات تشکر پیش کریں گے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا ہے کہ حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا قیام منہاج یونیورسٹی لاہور کا منفرد اعزاز ہے۔ یہ ریسرچ سنٹر خدمت سیرت النبی ﷺ کے باب میں ایک نیا اضافہ ہے اور یہ سعادت بھی منہاج یونیورسٹی لاہور کے حصے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ اس ریسرچ سنٹر کے تحت شانِ رسالت مآب ﷺ میں منظوم اظہار عقیدت کی 14 سو سالہ تاریخ کو یکجا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دیرینہ خواہش تھی کہ نعت ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ الحمدللہ 17 ستمبر 2020ء کو اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کے لئے 11 رکنی قومی مجلس مشاورت اور 7 رکنی مجلس منتظمہ بھی قائم کر دی گئی ہے اور 4 نومبر کو اس ریسرچ سنٹر کا عظیم الشان افتتاح ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا قیام منہاج یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویجز کے زیراہتمام عمل میں لایا گیا ہے۔ نعت ریسرچ سنٹر کا نام عظیم صحابی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ وہ جلیل القدر صحابی رسولؐ ہیں جن سے حضور نبی اکرم ﷺ مسجد نبوی میں منبر پر بٹھا کر نعتیہ اشعار سماعت فرمایا کرتے تھے۔

تقریب میں نامور علمی شخصیات ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، معروف دانشور انیق احمد، صوفیہ بیدار، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، ڈاکٹر سید قمر علی زیدی، ڈاکٹر طاہر مصطفی، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ڈاکٹر شاہد اشرف، ڈاکٹر ابولحسن خاور، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، صفدر علی محسن، ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ سمیت یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ممبران فیکلٹیز شرکت گریں گے۔

Hassan bin Thabit Naat Research Centre established at Minhaj University Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top