دختران اسلام ماہ نومبر کا شمارہ شائع، تربیت اولاد اور صبر و تحمل کی اہمیت کے موضوعات پر تحقیقی مضامین شامل ہیں

”دعوت و تبلیغ میں خواتین کا کردار“کے موضوع پر شیخ الاسلام کی خصوصی تحریر بھی شامل اشاعت ہے

لاہور (4 نومبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شائع ہونے والا ماہنامہ دختران اسلام کا نومبر کا شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارے میں ”علماء اسلام کو سائنسی انداز میں پیش کریں“، ”خلیفہ دوم سیدناعمر فاروق ؓ“، ”عظمت و فضیلت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ“، ”تربیت اولاد کی اہمیت“، ”صبر و تحمل اور برداشت کی اہمیت“، ”پریشانیوں کا حل“ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی تحریر”دعوت و تبلیغ میں خواتین کا کردار“کے ساتھ ساتھ ماہ نومبر کے شمارہ میں علمی، تحقیقی اور تربیتی موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ ”معاشی خوشحالی کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہے“ کے موضوع پر فکر انگیز اور معلومات افزا اداریہ بھی شامل۔ دختران اسلام کی ایڈیٹر ام حبیبہ اسماعیل نے کہا کہ الحمدللہ ”دختران اسلام“ مسلسل 28 سال سے شائع ہو رہا ہے اور یہ اس وقت خواتین کی دینی، نظریاتی و فکری رہنمائی اور سوشل تربیت کا کثیر الاشاعت ماہانہ میگزین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ”دختران اسلام“ بیگم رفعت جبین قادری کی سرپرستی میں شائع ہو رہا ہے اور پاکستان سمیت یورپ، امریکہ، برطانیہ میں بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھا اور خریدا جاتا ہے۔

Monthly Dukhtaran e Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top