منہاج القرآن لاہور کے وفد کی علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حاضری

شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ترقی و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے: رانا نفیس حسین قادری
علامہ اقبال ؒ نے شاعری اور نثر کے ذریعے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا: صدر منہاج القرآن لاہور

allama iqbal

لاہور (8 نومبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے وفد کے ہمراہ حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکیم الامت علامہ اقبال ؒ نے اپنی شاعری اور نثر کے ذریعے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ترقی و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ علامہ اقبال ؒ نے امید اور خودداری کا پیغام دیا۔ حضرت علامہ اقبال ؒ نے مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔

حضرت علامہ اقبال ؒ نے درس دیا کہ عمل میں ہی زندگی ہے اور خودی پر عمل سے ہی ملک کو اقوام عالم میں اصل مقام دلایا جا سکتا ہے۔ حضرت علامہ اقبال ؒ کے پیغام آگہی و خودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ علامہ اقبالؒ نے مسلمانان عالم کی نہ صرف فکری اور نظریاتی رہنمائی کی بلکہ عملی سطح پر بھی قیادت کا فریضہ انجام دیا۔ ملک و معاشرے کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے حضرت علامہ اقبالؒ کی تعلیمات و افکار پر عمل کرنا ہو گا۔

وفد میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنما طارق الطاف، حاجی محمد امجد و دیگر شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top