ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوشۂ درود کی موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

حضور اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ سے والہانہ عقیدت و محبت جزو ایمان ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
درود وسلام پڑھنا محبت رسول ﷺ کی دلیل ہے: چیئرمین سپریم کونسل

گوشہ درود

لاہور (8 نومبر 2021) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ درود پاک اللہ تعالی کی ان بابرکت نعمتوں میں سے ہے جو اپنے دامن میں بے پناہ فیوض و برکات سمیٹے ہوئے ہے۔ درود و سلام قرب مصطفی ﷺ کا ذریعہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ سے والہانہ عقیدت و محبت جزو ایمان ہے۔ درود و سلام پڑھنا محبت رسول ﷺ کی دلیل ہے۔ درود و سلام محبوب خدا حضرت محمد ﷺ کی تعریف، اللہ کریم کی رحمت کا خزانہ، گناہوں کا کفارہ، بلندی درجات کا زینہ اور خیر و برکت کا سفینہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم گوشۂ درود کی موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گوشہ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ روئے زمین پر یہ واحد جگہ ہے جسے تاریخ میں پہلی بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو قائم کیا۔ اب دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اسکی موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لیڈرشپ ٹریننگ سیشن کے دوران گوشہِ درود کی موبائل ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرکے اسکا افتتاح کیا۔ تقریب میں انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر محمد سلیم چوہدری، عبدالستار منہاجین، غلام مرتضی علوی، سعید رضا بغدادی منہاج الدین قادری سمیت شمالی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر زون کے ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Gosha e Durod Mobile App

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top