حکیم الامت نے امت مسلمہ کو مقصد حیات دیا: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

علامہ اقبال ؒ کے افکار اور سوچ نے امت میں فکری تحرک پیدا کیا
علامہ اقبال ؒ کے خودی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے: قائد تحریک منہاج القرآن

allama iqbal

لاہور (8 نومبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکیم الامت نے امت مسلمہ کو مقصد حیات دیا۔ علامہ اقبال ؒ کے افکار اور سوچ نے امت میں فکری تحرک پیدا کیا۔ علامہ اقبال ؒ کے خودی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ حضرت علامہ اقبال ؒ کے آگہی اور خودی کے پیغام سے رجوع اورمعاشرے و وطن کی فلاح و بہبود کیلئے اس پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ حضرت علامہ اقبال ؒ کے افکار اور سوچ نے امید کے چراغ روشن کئے، منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شاعر مشرق نے تصور خودی کے ذریعے امت کو خود انحصاری کی فکر اور دوسروں پر انحصار نہ کرنے کی سوچ دی۔ خودی یہی ہے کہ امت سائنس، طب، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ملکہ حاصل کرے اور اغیار پر انحصار کرنا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ توجہ دی حکیم الامت سمجھتے تھے جس قوم کا نوجوان باشعور اور تعلیم یافتہ ہو اس قوم کو قوموں کی امامت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ حکیم الامت نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی فکری قیادت کی نوجوانوں کو حکیم الامت کے افکار سے جوڑنا ہوگا۔ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے حکیم الامت کی فکر اور پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت علامہ اقبال ؒ کے آگہی اور خودی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکر کی بنیاد فراہم کی۔ علامہ اقبالؒ نے مسلمانان عالم کی نہ صرف فکری اور نظریاتی رہنمائی کی بلکہ عملی سطح پر بھی قیادت کا فریضہ انجام دیا۔ ملک و معاشرے کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے حضرت علامہ اقبالؒ کی تعلیمات و افکار پر عمل کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top