کویت میں سالانہ مرکزی محفلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام مرکزی محفلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبد الرشید کی رہائش گاہ پر 15 اکتوبر 2021 کو ہوا۔ محفل میں آسٹریلیا سے علامہ محمد رمضان قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نے آن لائن خطاب کیا۔

محفل میں نقابت کے فرائض عبد الرؤف بھٹی ناظم حلقات درود و صدر نعت کونسل نے ادا کیے۔ تلاوت کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ نثار احمد نے کیا۔ محفل میں منہاج یوتھ لیگ کے ہونہار طالب علم محمد ھادی بٹ نے بھی تلاوت قرآن مجید کی۔ اس موقع پر منیر احمد گجر (سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت) نے ترجمہ عرفان القرآن پیش کیا ۔

ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد آصف، عبد الرؤف بھٹی، اسحاق تاجدین اور نعت گو شاعر اور معروف نعت خواں ذکاءاللہ ذکی نے حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ہونہار طالب علم محمد معراج الھدی نے بھی نعت پیش کی اور محمد سراج المصطفی نے 100 حفظ شدہ احادیث پاک میں سے 2 احادیث پاک مع ترجمہ سنائیں-

آخر میں سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دربار شریف سے لائے گئے 12 تبرکات قرااندازی کے ذریعے 12 خوش نصیبوں میں تقسیم کیےگئے۔

طارق ھمایوں نے شرکاء کو میلاد پاک کا کیک پیش کیا۔ انڈیا سے تعلق رکھنے والے لیاقت کی لائف ممبر شپ کی سند انہیں دی گئی، منیر احمد گجر نے خصوصی دعا کی جس میں حاضرینِ محفل اور ان کے اہل خانہ اور ان کے مرحومین کے لیے دعا کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ترقی اور تمام رفقاء کی سلامتی اور عالم اسلام کے غلبہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کویت اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ اختتام پر حاضرینِ محفل کی تواضع پر تکلف ظہرانہ سے کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top