ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی ماڈل تھی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

لاہور (10 نومبر 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی ماڈل تھی، پاکستان کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنے کیلئے نظام انصاف کو سستا، موثر اور بر وقت بنانا ہو گا۔ جس دن عام آدمی کو گھر کی دہلیز پر تحفظ اور انصاف ملنا شروع ہو گیا وہی دن پاکستان کیلئے ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھلنے کا پہلا دن ہو گا۔

انہوں نے گوجرانوالا میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حضور ﷺ کی سیرت و پاکیزہ کردار کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانے کی ضرورت ہے، اپنی زندگیوں کو ایسے گزاریں جیسے حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری فروغ عشق مصطفی کا پیغام عام کر رہے ہیں یہی پیغام تحریک منہاج القرآن نگر نگر، گلی گلی اور ہر دل تک پہنچا رہی ہے۔ نسبتِ مصطفیٰﷺ سے جڑ جائیں اور اپنی زندگیوں میں اطاعتِ مصطفیٰﷺ، ادب مصطفیٰﷺ، توقیرِ مصطفیٰ ﷺ کو مضبوط کرتے چلے جائیں۔

کانفرنس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، ملک کرامت علی، ملک فاروق احمد، ڈاکٹر منیر احمد ہاشمی، عمران علی ایڈوکیٹ، رحیم رزاق، ریاست علی چدھڑ، حاجی سرفراز، علامہ سید عابد علی مشہدی، پروفیسر عبدالمجید، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسمٰعیل، انیلہ الیاس ڈوگر، حریرہ بابر، سید محمود الحسن شاہ، حسن طاہر، اسد گوندل، ڈاکٹر شفاقت علی مہر، افضل گجر، رانا وقاص قادری، زاہد نواز، محمد طلحہ سمیت دیگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پروقار کانفرنس کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کو مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top