رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت اخلاق سنوارنے سے حاصل ہو گی: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

فرائض کی پابندی کے بغیر محبت کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں
صدر منہاج القرآن کا گوجرہ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب، ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور (11 نومبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی حقیقی محبت اعمال اور اخلاق سنوارنے سے حاصل ہو گی۔ فرائض واجبات کی پابندی کے بغیر محبت کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی شخصیت متوازن اور معتدل تھی۔ کامیاب دینی و دنیاوی زندگی کے لئے ہمیں تکبر سے دور ہونا ہو گا، عاجزی و انکساری سے اللہ راضی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن کی حقیقی فکر کی امین اور آپ ﷺ کی تعلیمات کے فروغ کی تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن انسانیت کی خدمت اور اولیائے اللہ کے ساتھ محبت کو فروغ دینے والی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساری زندگی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے لئے وقف کی۔

تحریک منہاج القران تاجدار کائناتﷺ کے عشق ومحبت کی داعی تحریک ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری گوجرہ: جشنِ آمد رسولﷺ...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Wednesday, November 10, 2021

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گوجرہ میں ولادت مصطفی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف سیاسی، سماجی شخصیات، علماء مشائخ،تاجر، وکلاء برادری، طلباء اور عہدیداروں و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں علامہ رانا محمد ادریس، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف محمود، حافظ رب نواز انجم، صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، رحیم رزاق، رانا شاہد، محمد اقبال طاہر، محمد شاہد، قاری عبدالقدیر، رانا طاہر سلیم، قیصر عباس، خالد بھٹی، انجینئر خالد حفیظ بھٹہ، ڈاکٹر شفقت محمود، رانا ذوالفقار علی، رانا محمد شاہد، محمد فاروق عالم، محمد اقبال، حسین علی، محمد ثاقب، رانا حسن علی، سہیل شاد، علامہ محمد رفیق،محمد ارشد،پروفیسر محمد لطیف، پروفیسر ممتاز احمد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پروگرام کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top