منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء شیخ ممتاز حسین نقشبندی مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء احمد نواز اور محمد سرفراز کے والد گرامی شیخ ممتاز حسین نقشبندی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے گوشۂ درود میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ ممتاز حسین نقشبندی (مرحوم) کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ ممتاز حسین (مرحوم) کی منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کیلئے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور دین متین کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔

دعائیہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنما محمد افضل انصاری کے والد گرامی، سابق ڈائریکٹر آغوش محمد صفدر کی والدہ مرحومہ کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیر (ر) محمد اقبال احمد خان، انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، جواد حامد، شکیل احمد طاہر، محمد اصغر، ملک انصر اعوان، اسمعیل سعیدی کے علاوہ مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشۂ نشینان، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور کارکنان نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top