ہری پور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب
منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ﷺ کے اخلاق حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم بھی اخلاقِ مصطفی ﷺ اختیار کریں اور سیرتِ و اسوہ مصطفی ﷺ کا زیور پہن لیں، آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیں۔
انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات کا نچوڑ بھی یہی ہے۔ شیخ الاسلام نے اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے پوری زندگی وقف کر دی کہ نوجوانو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق و کردار کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنا لو۔
انہوں نے کہا کہ جب حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے آپ ﷺ کے اخلاق کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا آپ نے قرآن نہیں پڑھا، سارا قرآن آپ ﷺ کا اخلاق ہی ہے۔ اگر قرآن مجید کو پڑھنا چاہتے ہو تو اس کے الفاظ کو پڑھو اور اگر قرآن میں جو کچھ بیان ہوا ہے، اُسے کامل صورت میں دیکھنا چاہتے ہو تو میرے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھو۔
پروگرام میں پروفیسر محمد جاوید القادری، محترم نصیر خان جدون، حاجی غلام شبیر احمد، سید محبوب حسین شاہ کاظمی، سید علی اظہر حسین شاہ، حاجی ملک ممتاز اکبر، سید امجد علی شاہ، چوہدری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، سید مقبول حسین شاہ، پروفیسر مظہر حسین خیال، قاضی عابد الدائم، راجہ شمیم انور اویسی، جہانگیر خان عباسی، پروفیسر خضر حیات خان، یاسر ریاض، سردار جاوید، علامہ مقصود الرحمن انقلابی، سید مجاہد علی شاہ، امجد علی بلالی، انیلہ الیاس ڈوگر، سیدہ عاتکہ گیلانی اور قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔
آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے انتہائی کانفرنس خوبصورت اور شاندار انتظامات پر محمد جاویدالقادری اور انکی پوری ٹیم کو اپنی طرف سے اور حضور شیخ الاسلام کی طرف سے مبارکباد دی۔
اس موقع پر کانفرنس میں ہزاروں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کی۔
تبصرہ