اُمت وقار کی بحالی کیلئے سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کرے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

نئی نسل کی کردار سازی کے لئے ہر سطح کے نصاب میں مصطفوی تعلیمات پڑھائی جائیں
منہاج القرآن فروغِ عشق مصطفی ﷺ کی عالمگیر تحریک ہے: سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

لاہور (22 نومبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اُمت اپنے سیاسی، سماجی، معاشی، علمی وقار اور شان و شوکت کی بحالی کے لئے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے ہر گوشے کو اپنے قول و فعل اور عمل کا حصہ بنائے۔ نئی نسل کا اخلاق سنوارنے اور کردار سازی کے لیے ہر سطح کے نصاب میں مصطفوی تعلیمات پڑھائی جائیں۔ منہاج القرآن فروغِ عشق مصطفی ﷺ کی عالمگیر تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ ولادتِ پاک کے پہلے روز سے لے کر تاحال میلادِ مصطفی ﷺ کی محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیرت النبی ﷺ کی ہزاروں کانفرنسز منعقد ہو چکی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان خیالات کا اظہار چمن پارک ہری پور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہری پور پہنچنے پر منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عہدیداروں و کارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے پروفیسر محمد جاوید القادری، نصیر خان جدون، حاجی غلام شبیر احمد، سید محبوب حسین شاہ کاظمی، سید علی اظہر حسین شاہ، حاجی ملک ممتاز اکبر نے اظہار خیال کیا۔ تقریب میں سید امجد علی شاہ، چوہدری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، سید مقبول حسین شاہ، پروفیسر مظہر حسین خیال، قاضی عابد الدائم، راجہ شمیم انور اویسی، جہانگیر خان عباسی، پروفیسر خضر حیات خان، یاسر ریاض، سردار جاوید، علامہ مقصود الرحمن انقلابی، سید مجاہد علی شاہ، امجد علی بلالی، انیلہ الیاس ڈوگر، سیدہ عاتکہ گیلانی اور قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top