تخلیقی جوہر رکھنے والے نوجوانوں کی قدر کی جائے: ڈاکٹر طاہرالقادری

منہاج یوتھ لیگ کو نیشنل یوتھ ایوارڈ تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد
تعلیم یافتہ نوجوان محفوظ اور روشن مستقبل ہیں:قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور(24 نومبر 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ، وطن عزیز کا محفوظ اور روشن مستقبل ہیں۔ پاکستان کے نوجوان خداداد تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔یہ نوجوان تعلیم وتحقیق اور تکنیک کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ تخلیقی جوہر رکھنے والے نوجوانوں کی قدر اور ان کے ٹیلنٹ کا ریاستی سطح پر اعتراف ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمودعلوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے انہیں اسلام آباد میں نیشنل یوتھ ایوارڈز کی کامیاب تقریب منعقد کرنے اور مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے نوجوانوں کو ایوارڈز دینے پر مبارکباد دی۔

قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے دو روزہ ایوارڈ تقریب منعقد کر کے ملک گیر سطح پر یوتھ ٹیلنٹ کی قدر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ یہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو جہاں بہت سارے معدنی خزانوں اور نعمتوں سے نوازا ہے وہاں اُسے پرعزم اور ہاہمت یوتھ کا خزانہ بھی عطا کیا ہے۔

نوجوانوں کی صلاحیتوں سے حقیقی معنوں میں استفادہ کر لیا جائے تو پاکستان خوشحال اور باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں کی 63 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا یہ امتیاز ہے کہ 40 سال کے عرصہ میں اس کی تعلیمی، تربیتی مساعی کا مرکز و محور نوجوان رہے ہیں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تحریک منہاج القرآن نے بے مثال تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں۔

youth award

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top