ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈاکٹر شاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (25 نومبر 2021) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر اور منہاج القرآن لاہور کے رہنما ڈاکٹر شاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، رفیق نجم، علامہ رانا نفیس حسین قادری و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر شاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ جلو موڑ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، علامہ غلام ربانی تیمور، سعید اختر، امتیاز اعوان، محسن رسول، رائے حسن مصطفیٰ سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Namaz e Janaza mother of Dr Shahid Mahmood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top