بابا گرونانگ کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ رہنماؤں کو مبارکباد

بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے: سہیل احمد رضا
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مبارکباد دی، کیک کاٹا

بابا گرونانگ کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ رہنماؤں کو مباکباد

لاہور (26 نومبر 2021) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کل مسالک علماء بورڈ کے رہنماؤں اور آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا، ریورنڈ عمانویل کھوکھر پر مشتمل وفد نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ رہنماؤں سے ملاقات کی اور بابا گرونانک کے جنم دن پر کیک کاٹا، مبارکباد دی۔ تقریب کے میزبان ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اہل اسلام کی جانب سے سکھ برادری کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے، یگانگت، یکجہتی، مذہبی رواداری و ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ بابا گرونانک نے بھی امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع پر سردار جوگا سنگھ UK، سردار جیبہ سکھ کینیڈا، سردار امیرا سنگھ صدر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار رمیش سنگھ اروڑا ایم پی اے، سردار جنم سنگھ ہیڈ گرنتھی گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، سردار پریم سنگھ، سردار جسپال سنگھ، سردار تارا سنگھ، سابق پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top