منہاج یوتھ لیگ کا 33واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوم تاسیس کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔
پورے ملک میں یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی صوبائی، ضلعی سطح پر منعقد کی جائیں گی۔
منہاج یوتھ لیگ کی 33 سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے:مظہر محمود علوی

Minhaj Youth League

لاہور (30 نومبر 2021) منہاج یوتھ لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 30 نومبر کو ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں منہاج یوتھ لیگ کی 33 سالہ جدوجہدکو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوم تاسیس کی تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ پورے ملک میں یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی صوبائی، ضلعی سطح پر منعقد کی جائیں گی۔ کیک کاٹے جائیں گے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی سمیت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد کررہی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی کاموں میں شریک ہوکر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ قائد تحریک کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی 33سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top