ایوان عدل بار روم میں تقریب 2 دسمبر کو ہو گی

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“ کے موضوع پر خطاب کریں گے
تقریب کی صدارت صدر لاہور بار ایسو سی ایشن ملک سرود احمد ایڈووکیٹ کریں گے
سینئر وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی

لاہور (30 نومبر 2021) لاہو ر بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور عوامی لائیرز موومنٹ کے تعاون سے 2 دسمبر (جمعرات) کو ایوان عدل بار روم میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“ کے موضوع پر منعقدہ علمی و فکری نشست سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت صدر لاہور بار ایسوی ایشن ملک سرود احمد ایڈووکیٹ کریں گے۔ رانا شاہد حسین ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر لاہور بار، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نائب صدر لاہور بار، احمد سعد خان ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل لاہور بار، مدثر بٹ ایڈووکیٹ سیکرٹری لاہور بار، جملہ اراکین کابینہ لاہور بار ایسوسی ایشن سینئر وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Ilmi o Fikri Nashist on Riyasat e Madina awr us ka Amli Nafaz

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top