نوجوانوں کو تعلیم دینا بہترین قومی خدمت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج یوتھ لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
تقریب میں بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، مظہر محمود علوی ودیگر رہنماؤں کی شرکت

MYL Foundation Day 2021 celebrated

لاہور (30 نومبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دینا بہترین قومی خدمت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے 33 سالوں کا سفر علم، ادب اور فروغ امن کا سفر ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ہاتھوں سے قلم اور کتاب کو کبھی گرنے نہیں دیں گے اور الحمدللہ منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں نے اپنے قائد سے کئے گئے اس عہد کو نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب دوستی مہم ہو یا ضرب امن، فروغ عشق مصطفی ﷺ کی ملک گیر کانفرنسز ہوں یا ملکی تہذیب و ثقافت کا فروغ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ منہاج القرآن کی علم وامن اور اتحاد امت کے فروغ کی فکر کی محافظ ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان، محمد ذیشان، ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر ودیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top