شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سید عدنان فاروق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (یکم دسمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی سید عدنان فاروق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء منارۃ السلام گوشۂ درود میں سید عدنان فاروق کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا حفیظ چودھری نے بھی سید عدنان فاروق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top