ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فکری نشست ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“ سے خطاب

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“کے موضوع پر ایوان عدل میں منعقدہ علمی و فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی انتظامی بنیاد امن و انصاف اور رول آف لاء پر قائم ہوئی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اُمت کو بلدیاتی نظام، صوبائی خودمختاری، فنانشل مینجمنٹ اور جسٹس سسٹم دیا۔ ریاست مدینہ کا دستور ذات پات رنگ نسل سے بالا تر خالصتاً قانون و انصاف کی بالا دستی کے تصورات پر مشتمل تھا۔ میثاق مدینہ کے ذریعے تاریخ عالم کا پہلا ملٹی نیشنلز دستوری معاشرہ تشکیل پایا جس کے ہر شہری کو امت واحدہ کا سٹیٹس دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ نسل اور مذہبی شناخت سے قطع نظر ہر شہری کو جان و مال اور آبرو کے تحفظ کے ساتھ انہیں اپنی مذہبی، سماجی ثقافتی روایات کی پاسداری کا قانونی حق بھی دیا گیا، میثاق مدینہ بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ و احترام اور بین الاقوامی اقدار پر مبنی تاریخ عالم کی پہلی جامع دستوری دستاویز ہے، ریاست مدینہ میں پہلی بار مشترکہ دفاع، انصاف، امن و امان، سیاسی، سماجی مذہبی حقوق کے تحفظ کو اولیت دی گئی۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں آباد تمام طبقات کو ان کی مذہبی روایات اور معاہدات کے مطابق خون بہا وصول کرنے، فیصلے کرنے اور ریونیو جمع کرنے کا اختیار دے کر اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کا تصور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری خواہ وہ مسلمان تھا یا غیر مسلم ریاست کے ساتھ وفاداری کو لازمی قرار دیا گیا۔ ریاست کے ساتھ وفاداری کرنا حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت اور ان کا حکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ میں پہلی بار ٹریفک کا ایک جامع نظام بھی دیا۔ آپ ﷺ کا حکم تھا کہ دو رویہ سڑکیں تعمیر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے عہدیداروں اور گورنرز کو تحائف بیت المال میں جمع کروانے کا حکم تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اگر ریاست عہدہ نہ دیتی تو کسی کو گھر بیٹھے کوئی تحفہ نہ دیتا۔ تعلیم کا جامع نظام بھی ریاست مدینہ کا تحفہ ہے۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر سرود احمد ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ریاست مدینہ وجود میں نہیں آئے گی، مینارٹیز اور کمزور طبقات اظہار رائے کاوہی حق مانگ رہے ہیں جو ریاست مدینہ میں تمام طبقات کو حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم و تربیت کے شعبے گراں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ایک اہم موضوع پر خطاب کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ریاست مدینہ کے موضوع پر تھا۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم ایچ شاہین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ریاست مدینہ کے موضوع پر لکھے گئے پی ایچ ڈی کے مقالے کا بغور مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے موضوع پر پہلی جامع فکری نشست کے انعقاد کی عزت لاہور بار ایسوسی ایشن کو ملی ہم اس پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے مشکور ہیں۔

تقریب میں صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ و سینئر وکلاء رہنماؤں نے شرکت کی۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addresses Lahore Bar Association

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top