شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیالکوٹ واقعہ کی مذمت

واقعہ سے اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا۔ قائد منہاج القرآن

The heartbreaking incident of Sialkot has damaged the peaceful image of Islam and Pakistan identity

لاہور (4 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ریاست اور تمام طبقات اپنا سنجیدہ کردار ادا کریں۔ سیالکوٹ واقعہ سے اسلام اور پاکستان کے پُرامن تشخص کو بہت نقصان پہنچا۔ متشدد رویوں کے خاتمے کیلئے اگر اب بھی بنیادی نوعیت کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ایسے واقعات کبھی نہیں رک سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوع کے بھیانک واقعات کی ایک وجہ سزاؤں کا نہ ملنا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن سوسائٹی میں سرایت کر جانے والی انتہا پسندی، جاہلانہ رویوں اور تنگ نظری کے خاتمے کیلئے علمی و فکری سطح پر برسرپیکار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top