گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

گوشہ درود

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ نومبر 2021ء میں 4 ارب 43 کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار اور 752 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 94 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ 54 ہزار اور899 ہو گئی ہے۔

گوشۂ درود کی مجلس کا پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امجد علی بلالی برادران قاری عبدالصمد، محمد عبدالصبوح، عبدالرحمن مدنی، زین العابدین وٹو، عبداللہ چشتی، اسامہ مجید کریمی و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ علامہ سعید رضابغدادی نے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود قادری، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، علامہ رانا نفیس حسین قادری، چوہدری عرفان یوسف، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ ظہیر نقشبندی، علامہ فیاض بشیر قادری، اشتیاق حنیف مغل، احمد وحید قادری، اُم حبیبہ اسماعیل، سدرہ کرامت، انشرح نوید اور اُم کلثوم بھی شریک ہیں۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی کے پروگرام میں گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پروگرام میں گوشۂ درود کے وظائف پڑھے گئے اور ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

گوشہ درود

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top