نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر کی سری لنکن سفیر سے ملاقات

سیالکوٹ واقعہ پر اظہار افسوس سری لنکا کے عوام سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا
سری لنکا کے سفیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف کردہ امن نصاب کا تحفہ دیا

Nazim-e-Aala Nizam-e-Madaris Pakistan Allama Mir Asif Akbar meeting with Sri Lankan Ambassador

لاہور (7 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر اسلام آباد میں نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے پاکستان میں سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کی اور ان سے سیالکوٹ واقعہ کے تناظر میں اظہار افسوس کیا۔ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہریوں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور سری لنکا کے مقتول شہری کے اہل خانہ اور پوری سری لنکا کے عوام سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں، انھوں نے کہا کہ اس اندوہ ناک واقعہ پر سری لنکا کے عوام، حکومت اور اہل خانہ کا ردعمل انتہائی ذمہ دارانہ تھا، جس سے ہمارے دلوں میں سری لنکا کے عوام اور حکومت کا احترام اور بڑھ گیا ہے۔ اس واقعہ کا تعلق کسی گروہ یا فکر سے نہیں بلکہ اس میں مجرمانہ ذہینت رکھنے والے جاہل لوگ ملوث ہیں اور وہ کسی صورت سزا نہیں بچ سکیں گے۔

علامہ میر آصف اکبر نے اس موقع پر سری لنکا کے سفیر موہن وجے وکرم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف کردہ امن نصاب کی کتاب دی، سری لنکا کے ہائی کمشن نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top