دین اسلام اول تا آخر امن ہے: علامہ رانا محمد ادریس

تحمل، برداشت، رواداری اور اعتدال پسندی کے جذبات کو فروغ دیا جائے
انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم و تعلم، علم دوستی اور منطق کو فروغ دینا ہو گا: نائب ناظم اعلیٰ
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی

Rana Muhammad Idrees addressing Jummah gathering

لاہور (10 دسمبر 2021) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ دین اسلام میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات سے بلاتفریق، بلا امتیاز امن، محبت اور احترام انسانیت کا درس ملتا ہے۔ قیام امن، ملکی خوشحالی و استحکام اور ایک خوشحال معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ تحمل، برداشت، عفو درگزر، بردباری، رواداری، روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے سکونی، لاقانونیت اور جہالت کے خاتمے کیلئے اسوہ حسنہ کی روشنی میں حل تلاش کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ جامع شیخ الاسلام میں ادا کی۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ دین اسلام اول تا آخر امن ہے جو چیز بھی امن کیلئے نقصان دہ ہے، امن سے متصادم اور امن کی مخالف ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم و تعلم، علم دوستی اور منطق کو فروغ دینا ہو گا۔ تحمل مزاجی، رواداری، برداشت، انصاف اور عفو و درگزر ایک مثالی معاشرے کی وہ خوبیاں ہیں جن پر اس کی بنیاد قائم ہوتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top