منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منشیات کے خلاف ورکشاپ 12 دسمبر کو منعقد ہو گی

Dru Abuse prevention workshop by MQI Hong Kong

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ ہر موقع پر جب بھی کمیونٹی کو کسی بھی مسئلے کا سامنا ہوا تو منفرد انداز میں اس کے حل کی نہ صرف کوشش کی بلکہ ایسا احسن انداز اپنایا جس سے اسلام اور پاکستان کا تشخص بھی اجاگر ہوا۔ موجودہ حالات میں پوری دنیا کی طرح ہانگ کانگ میں بھی نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد منشیات کی لعنت کا شکار نظر آتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات میں اس امر کی سخت ضرورت محسوس کی گئی کہ آج کی نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے جس سے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف شعور اجاگر ہو۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے پلیٹ فارم سے 12 دسمبر 2021 بروز اتوار دن 2 بجے تا 4 بجے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ میں ہانگ کانگ کے مختلف محکمہ جات جس میں پولیس،کسٹم، کوریکشنل سروس، اور ری ہیبیلیٹیشن اینڈ کرائم کے افسران خطاب کریں گے۔ منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے اس اقدام سے قوی امید ہے کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو گی اور معاشرے میں صحتمندانہ کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top