سرگودھا: منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب

منہاج القرآن

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ساہیوال ضلع سرگودھا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ اسلامک سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ 2 کنال رقبہ پر مشتمل منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مسجد، بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کا تدریسی بلاک اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

انجینئر رفیق نجم نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ملک بھر اور دنیا بھر  میں اسلامک سنٹر کے ذریعے دین اسلام کے پیغام اور علم و عمل کو عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں علم کی فروغ و ترویج کا کام بڑے احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال شہر میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر علاقہ بھر میں علم کا دانش کدہ ثابت ہو گا۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top