سینئر منہاجینز سکالرز کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

dr hassan qadri

کالج اف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے سینئیر فارغ التحصیل منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل سکالرز (منہاجینز) پر فخر ہے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیشنلز کی حیثیت سے مثالی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ منہاجینز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی مشن کے حقیقی ترجمان اور سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن کے یہ عظیم سپوت اپنے علم، عمل، اخلاق اور سیرت سے معاشرے کو انتہا پسندی اور جہالت سے پاک کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔

 اس موقع پر منہاجینز اسکالرز میں نوید احمد قریشی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، حافظ نیاز احمد، عبدالقدوس درانی، رانا محمد ادریس، علامہ شبیر احمد جامی، سید راشد شاہ، صبیح الحسنین، عبدالواحد نقشبندی، قاسم عباسی، محمد زاہد، اکرام غوری، سید افتخار احمد، محمد حنیف، عنایت الرحمٰن، محمد منیر، انوار احمد، حافظ محمد یعقوب، شمس الحق، عبدالمنان، حافظ محمد احسان و دیگر شریک ہوئے۔ بیرون ممالک سے حافظ محمد معصوم، حافظ محمد عابد، حافظ اظہر سعید، عابد شاہ، محمد زبیر حسن اور حسن اختر بھی آن لائن شریک ہوئے۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top