منہاج القرآن لاہور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس شہدا اے پی ایس کے لئے فاتحہ خوانی

شہدا اے پی ایس ہمارے ہیرو قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: رانا نفیس حسین قادری
پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کرنا ہوگا: صدر منہاج القرآن لاہور
اجلاس میں پروفیسر ذوالفقار، اشتیاق حنیف مغل، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید، رانا عتیق الرحمان و دیگر کی شرکت

Minhaj ul Quran Lahore

لاہور (16 دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے معصوم شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ معصوم بچوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اے پی ایس پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانیں دے کر قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔ اجلاس میں شہداء آرمی پبلک اسکول کے اساتذہ او ر بچوں کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

صدر لاہور نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نہ صرف پاکستان اور عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے اسلام کی اصل روح اور حقیقی تعلیمات کے مطابق چھ سو سے زاہد صفحات پر مشتمل علمی و فکری، تحقیقی اور تاریخی فتویٰ تحریر کیا ہے۔ اس فتویٰ نے شرق تا غرب اسلام کی تعلیمات امن کو عام کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے عصر حاضر کے دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا لکھا گیا اسلام کا نصاب امن اور کاؤنٹر ٹیررازم پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی کا ضامن ہے، ان کے اس عظیم علمی کام کو شامل نصاب کرکے آنے والی نسلوں کو اسلام کے امن کے تصور سے روشناس کرانا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف اس نصاب کی روشنی میں جامع اور مربوط پالیسی بنانا ہوگی۔

ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں 19 دسمبر کو رائیونڈ میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نائب صدر پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ناظم ویلفیئر لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبدالمجید، ناظم نشر و اشاعت رانا عتیق الرحمان و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top